مان بھری

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - مغرور، مزاج دار، دماغ دار۔ "ہوا اپنے پراسرار راگ گاتی ہوئی چلتی ہے، شان دار، مان بھری۔"      ( ١٩٨٣ء، دشت سوس، ٣٤٠ ) ٢ - مشتاق، آرزُو مند۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'مان' کے بعد ہندی صفت 'بھری' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مغرور، مزاج دار، دماغ دار۔ "ہوا اپنے پراسرار راگ گاتی ہوئی چلتی ہے، شان دار، مان بھری۔"      ( ١٩٨٣ء، دشت سوس، ٣٤٠ )

جنس: مؤنث